غزل 5
Akhtar Asifi Peshawari
ربط کم ظرفوں سے رکھنے میں زیاں ہوتا ہے
دل کا ہر راز یہاں نوکِ زباں ہوتا ہے
تذکرہ شوق کا کیا مری زباں پر آئے
آپ کا پاس حیا مہر دہاں ہوتا ہے
محو رہتا ہے ترے ذکر میں دِل شام و سحر
ہر گھڑی نام ترا وردِ زباں ہوتا ہے
دیکھتے ہو جو عداوت سے بھی تم مری طرف
بخدا مجھ کو محبت کا گماں ہوتا ہے
دور سے دیکھ لیا کرتا ہوں صورت اُن کی
بزم عشرت میں گذر اپنا کہاں ہوتا ہے
یاد آجاتی ہے رنگینی رخ جب اُن کی
اشک خونیں مری آنکھوں سے رواں ہوتا ہے
خوف طوفاں کا اخترؔ ہے نہ گرداب کا ڈر ہے
کشی دِل کا خدا خود نگراں ہوتا ہے
Recited:بزم مضطر (November 10, 1062)