غزل 38
Akhtar Asifi Peshawari
خوش ہوں اپنا اوج اخترؔ دیکھ کر
دامنِ طفلاں میں پتھر دیکھ کر
سخت جاں میں، آپ ہیں نازک بدن
کھنچیئے شمشیر مجھ پر دیکھ کر
نقش بر دیوار بن کر رہ گیا
شہرِ خاموشاں کا منظر دیکھ کر
یاد آئیں پھر وہ راتیں ہجر کی
وسعت دامانِ محشر دیکھ کر
سوچ لے انجام ہر آغاز کا
کام کر اے دل سمجھ کر دیکھ کر
دل پکڑ کر ره گئے آئینہ میں
حس کا اپنے وہ منظر دیکھ کر
دل بچھے ہیں عاشقوں کے راہ میں
راه چلتے بندہ پرور دیکھ کر
اسماں بھی رات دن چکر میں ہے
میری بربادی کا منتظر دیکھ کر
یاد میں اس پھول سے رخسار کے
رو دیا ہوں میں گل تر دیکھ کر
Recited:مشاعرہ بزم ادب پشاور
Notes:مصرعہ طرح: سر جھکا دیتے ہیں خنجر دیکھ کر