گل بھی خوش ہے تاج بھی ہے
Akhtar Asifi Peshawari
نوشہ بن کر آیاز آیا
ہیرا بھی پکھراج بھی خوش ہے
دھوم ہے خاص و عام میں اس کی
راجہ بھی خوش راج بھی خوش ہے
گبر و مسلماں دونوں خوش ہیں
شیخ بھی خوش مہاراج بھی خوش ہے
نور محمد جھوم رہے ہیں
گل بھی خوش ہے تاج بھی خوش ہے
اخترؔ کی کیا پوچھ رہے ہو
کل بھی خوش تھا آج بھی خوش ہے
Written:چاٹگام•December 25, 1951