مرکزی مواد پر جائیں

قطعہ

اخترؔ آصفی پشاوری

طبیعت مری کیوں نہ محظوظ ہو

کہ گھر میں وصی کے ولادت ہوئی

میں محنت میں رہتا ہوں اس کا شریک

تو شرکت نہ ہو کیوں خوشی میں مری

کرے عمر اللہ اس کی دراز

ملے زور و آغا کی سی زندگی

ترقی کرکے دین و دنیا میں وہ

امیدیں ہوں سب پوری ماں باپ کی

ولادت کی تاریخ اخترؔ کہو

ظهور الجميل احمد آل نبی

بتاریخ:۱۳ اگست ۱۹۷۱
واپس فہرست کلام